• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1000 سے زائد ترقیاتی اسکیمیں آئندہ ڈیڑھ سال میں مکمل کی جائیں گی، میئر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران جو مشکل فیصلے کیے ان کے مثبت اثرات حالیہ دنوں میں آنا شروع ہوگئے ہیں ،بلدیہ عظمیٰ کراچی 751 ترقیاتی اسکیموں پر کام کر رہی ہے،30 جون تک 430اور جون 2026تک 348اسکیموں کومکمل کریں گے، 1000 سے زائد اسکیمیں اگلے ڈیڑھ سال میں مکمل کی جائیں گی، ہمارے وسائل پر بہت سارے ٹاؤن قابض ہیں گزشہ دورمیں ملازمتیں دیئے جانے کا تمام ریکارڈ جمع کررہے ہیں تاکہ کونسل میں یہ معاملہ لے کر جائیں، 200 ایسے لوگ ہیں جن کا ریکارڈ فالٹی ہے جس سے 36 کروڑ 50 لاکھ کا نقصان پہنچایا جارہا ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی نے 2.3 ارب روپے آمدنی حاصل کی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید