کراچی (اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے چیف سیکٹریٹری سید آصف حیدر شاہ کے احکامات پر انسداد پولیو مہم میں فرائض کی ادائیگی میں ڈیوٹی سے غیر حاضری اور غفلت برتنے پر گیارہ تپہ داروں کو معطل کر دیا جن میں ظفر خاصخیلی ،علی گل، کلور سرفراز کٹپر، نورالدین جا کھرانی ،مزار خان بجارانی ،امان اللہ ،سلیم رضا ،ممتاز کلوڑ، عابد شاہ، دھنی بخش اور عبد القادر شامل ہیں۔