کراچی (اسٹاف رپورٹر )وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی سندھ بار کونسل سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، ترجمان وزیر داخلہ سندھ کے مطابق ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ معاملے پر غور اور حل کے لیئے آئی جی سندھ سے ملاقات کریں،باہم گفت شنید و مشاورت سے معاملات طے کیے جائیں، ہائی کورٹ حیدرآباد کے جج کی زیر نگرانی جوڈیشل انکوائری، کمیٹی میں بار کا نمائندہ،سینئر پولیس آفیسر کو شامل کیا جائے، جوڈیشل انکوائری میں دونوں فریقین کے مابین فیصلہ سامنے آنے پر مرتکبین کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی،وکلاء برادری سے عوامی مفاد میں احتجاج ختم کرے اور قانون کو خود اپنا راستہ بنانے دیں۔