• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

BISP، کفالت قسط کی تقسیم کیلئے ادائیگی کا نیا نظام متعارف

اسلام آباد( تنویر ہاشمی )BISP، کفالت قسط کی تقسیم کیلئے ادائیگی کا نیا نظام متعارف، بینک اکائونٹس کھولنے کیلئےتمام مستحق خواتین کاڈیٹاسٹیٹ بینک کوفراہم کرنےکافیصلہ ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تمام مستحق خواتین کے بینک اکائونٹس کھولنے کیلئے تمام ڈیٹا سٹیٹ بینک کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہےملک بھر میں 6بینکوں کےذریعے کفالت قسط کی تقسیم کیلئے ادائیگی کا نیا نظام متعارف کرادیاگیا ہے،ادائیگی کے نئے طریقہ کار کے تحت خواتین بغیر قطار اورانتظار کے بینک اکائونٹس سے اپنی رقم وصول کرسکیں گی اس حوالے سے گورنرسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بی آئی ایس پی کی چیئر پرسن روبینہ خالد کو مستحق خواتین کے بینک اکائونٹس کھولنے کے عمل میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے ،بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین کو رقوم کی شفاف اور باعزت طریقے سے ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے انکے بینک اکاؤنٹس کھولےجائینگے ۔
ملک بھر سے سے مزید