• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی کے اغوا کیخلاف آج عدالتوں کا بائیکاٹ ہو گا،بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل نے خضدار میں مسلح افراد کی جانب سے لڑکی کے اغواء مذمت کرتے ہوئے واقعہ کے خلاف آج ہفتے کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عدالتوں کی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔بلوچستان بار کونسل کے ایک بیان میں کہاگیاہےکہ خضدار میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر عاصمہ بی بی کو اغواء کیا یہ انتہائی بزدلانہ شرمناک اور بلوچستان کے روایات کے خلاف عمل ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔اس واقعہ کے خلاف مغوی لڑکی کے خاندان سمیت خضدار کے عوام سراپا احتجاج ہے۔مگر حکومت اور انتظامیہ نے اس واقعہ پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔جو قابل مذمت ہے۔ کی مذمت کرتے ہو اغوا انتظامیہ کی ناکامی ہے جس کی جتنے بھی مذمت کی جائے کم ہے۔بیان میں کہاگیاہےکہ بلوچستان میں امن و امان کی خراب صورتحال چوری و ڈکیتی اغواء برائے تاوان کے بڑھتے ہوئے واقعات اور خضدار سے عاصمہ بی بی کے اغواء کے واقعہ کے خلاف آج ہفتے کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عدالتوں کی کاروائی کا بائیکاٹ کیا جائیگا۔
کوئٹہ سے مزید