• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازع جج ارشد ملک کی پنشن کا معاملہ، رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ طلب

اسلام آباد( رپورٹ:،رانا مسعود حسین) عدالت عظمیٰ نے متنازعہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارشد ملک( مرحوم) کی اہلیہ کی خاوند پنشن کے حصول سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے ، سینئر جج ،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں قائم سات رکنی آئینی بینچ نے جمعہ کے روز کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار (بیوہ ) کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میری موکلہ کے خاوند ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ نے نوکری سے برطرف کیا تھا،وہ سیاسی شخصیات سے متعلق ریفرنسز کی سماعت کر رہے تھے،جس پر جسٹس حسن اظہر نے استفسار کیا کہ ایک جج کا کیا کام کہ سیاسی افراد سے ان کے گھروں میں جاکر ملاقاتیں کرے؟فاضل وکیل نے جواب دینے کی بجائے موقف اختیار کیا کہ جب ارشد ملک کا انتقال ہوا تو اس کی برطرفی کیخلاف اپیل زیرالتوا ء تھی،انہوںنے عدالت سے انسانی بنیادوں پر ارشد ملک کی برطرفی کو جبری ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی تو عدالت نے مذکورہ بالا حکم جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی ۔
اہم خبریں سے مزید