• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے سائبر کرائم زون کراچی میں اہم افسران کا تقرر اور تبادلہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے سائبر کرائم زون کراچی میں اہم افسران کا تقرر اور تبادلہ کر دیا گیا۔کراچی میں تعینات گریڈ 19 کے افسر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم زون محمد عامر نواز کا تبادلہ کر کے انھیں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم زون راولپنڈی جبکہ وہاں تعینات گریڈ 19کے افسر شہزاد حیدر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم زون کراچی تعینات کرنے کے ساتھ ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ سائبر کرائم ونگ کراچی کا اضافی چارج دینے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید