اسلام آباد (عاصم جاوید) صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وفاقی وزارت قانون و انصاف نے لاہور ہائیکورٹ کے 9 نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی ایک سال کی مدت کیلئے کی گئی ہے جو ان کے حلف اٹھانے سے شروع ہو گی سیکرٹری وزارت قانون و انصاف راجہ نعیم اکبر نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حسن نواز مندوخیل ایڈووکیٹ ، ملک وقار حیدر اعوان ایڈووکیٹ سردار اکبر علی ایڈووکیٹ ، سید احسن رضا کاظمی ایڈووکیٹ ، ملک جاوید اقبال وینس ایڈووکیٹ ، محمد جواد ظفر ایڈووکیٹ ، خالد اسحاق (ایڈووکیٹ جنرل پنجاب) ، ملک محمد اویس خالد ایڈووکیٹ اور چوہدری سلطان محمود ایڈووکیٹ کو لاہور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا ہے۔