• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، سرکاری ڈیوائسز میں ’ڈیپ سیک‘ پر پابندی کا بل پیش

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی قانون سازوں نے چینی مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) پروگرام ڈیپ سیک’DeepSeek‘ کو صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت سے متعلق خدشات کے پیش نظر سرکاری ڈیوائسز پر استعمال کرنے پر پابندی لگانے کا بل پیش کردیا۔ جنوبی کوریا اور آسٹریلیا میں سرکاری ڈیوائسز میں استعمال پر پابندی، فرانس اور اٹلی کو بھی تشویش۔ نیو جرسی سے ڈیموکریٹ کے نمائندے جوش گوٹیمر نے الینوائے کے ریپبلکن ڈیرن لاہوڈ کے ساتھ مل کر یہ بل متعارف کرایا ہے، جس میں ڈیپ سیک کو ’امریکی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ‘ اور پروگرام اور چینی حکومت کے درمیان ’براہ راست تعلقات‘ کے حوالے سے تنبیہ کی گئی ہے۔ یہ بل امریکی سائبر سکیورٹی فرم ’فیروٹ سکیورٹی ‘ نیو جرسی سے ڈیموکریٹ کے نمائندے جوش گوٹیمر نے الینوائے کے ریپبلکن ڈیرن لاہوڈ کے ساتھ مل کر یہ بل متعارف کرایا ہے۔
اہم خبریں سے مزید