پشاور(نمائندہ جنگ)پشاور کے علاقے ورسک روڈ پرمعروف خاتون ٹک ٹاکر پراسرارطور پر جاں بحق ہوگئی ہے جسکی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کردی گئی ہے،موت مبینہ طو رپر نشہ آور چیز کھانے یاپراس کی طبی موت بھی واقع ہوسکتی ہے،انکوائری شروع کردی گئی ،خاتون ٹک ٹاکر کی ہلاکت سے مختلف خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں تاہم پولیس نے گھر سے اہم شواہد اکٹھی کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔