کراچی ( اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی سیکٹر 8 سر سید ٹاؤن میں کار میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گھر کے باہر کھڑی کار میں لگنے والی آگ کو فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر بجھادیا۔فائربریگیڈ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔