کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے صدر شارجہ سینٹر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم آفتاب ولد غلام حسین کو گرفتار کر کے اس کے اس کے قبضے سے 10 ہزار امریکی ڈالر ، 16 ہزار یو اے درہم اور موبائل فون برآمد کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم ایف بی ایریا کا رہائشی ہے اور اس کے موبائل فون سے حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔