• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین المذاہب سیمینار، زیتون کا پودا لگایا گیا، شمعیں روشن

لاہور(خبرنگار)کل مسالک علماء بورڈ اور گڈ سیمیریٹن سوسائٹی کے اشتراک سے بین المذاہب سیمینار مدرسہ جامع مسجد کبری نیو سمن آباد میں ہوا، مولانا محمد عاصم مخدوم اور کاشف نعمت نے ملکر عید گاہ جامعہ مسجد میں امن کا پودا زیتون لگایا گیا ۔مدرسہ کے بچوں نے امن کی شمعیں روشن کیں۔ چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم ،چیئرمین گڈ سیمیرٹن کاشف نعمت ،فادر نقاش اعظم ،فادر رضوان رشید ،سلیم شاکر ،آغا صغیر عباس ورک ودیگر نے اظہار خیال کیا۔