پشاور(وقائع نگار) موٹروے پولیس کے بھاری جرمانوں کے خلاف ٹرانسپورٹر متحد ہو گئے جلد ہی احتجاج کا اعلان کرینگے ٹرانسپورٹ یونین خیبرپختونخوا کے صدر سید حمزہ شاہ یوسف زئی کی قیادت میں احتجاج اور ہڑتال کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، صدر کے مطابق خیبرپختونخوا ٹرانسپورٹ یونین موٹروے پولیس کی جانب سے 10ہزار روپے تک جرمانہ عائد کرنے کافیصلہ مسترد کردیا ہے، ان کا کہنا ہے، کہ ٹرانسپورٹ یونین کی قیادت میں ٹرانسپورٹر متحد ہونے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کے احتجاج کے لیے لیے تیار ہو گئے ہیں، اگر موٹروے پولیس نے اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا تو پہلے مرحلے میں صوبے میں مکمل ہڑتال ہوگی اور دوسرے مرحلے میں پنجاب خیبر پختونخوا اور تیسرے مرحلے میں ملک بھر میں ہڑتال شروع کرکے ٹرانسپورٹروں کا معاشی قتل بند کیا جائے گا۔سید حمزہ شاہ کا کہنا ہے، کہ ٹرانسپورٹر معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اس لئےانہیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔