اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی میں دو افراد کو قتل کر دیا گیا ۔ تھانہ پیر ودھائی کے علاقے خیابان سر سید میں بہو کو سسرالیوں نے موت کے گھاٹاتار دیا۔پولیس نے مقتولہ (م)کے والد سید احمد کی رپورٹ پر اس کے خاوند زرداد خان اور سسر حمید اللہ خان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ۔ تھانہ سول لائن کے علاقے جھنڈا پھاٹک کے قریب دو بھائیوںنے فائرنگ کر کے چٹھہ ہتھال کے احسن اسلام کو قتل کر دیا ۔مقتول کے والد محمد فیاض نے پولیس کو درخواست دی کہ عامر شہزاد کے بیٹوں علی اور فہد نے دیرینہ دشمنی پر اس کے بیٹے کو قتل کیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔