کراچی(اسٹاف رپورٹر) برکت فریزین ایگرو کاپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں لسٹنگ کا فیصلہ، 1.23ارب روپے کے شیئرز فروخت کئے جائیں گے ،کمپنی اس سرمائے سے نیا پلانٹ لگائے گی ،نئے پلانٹ سے کمپنی کی پاسچرائزڈانڈوں کی موجودہ پیداواری صلاحیت17ہزاٹن سالانہ سے 71فیصد اضافے کے ساتھ 29ہزار ٹن سالانہ ہوجائے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بک بلڈنگ17اور18فروری کوہوگی۔واضح رہے کہ برکت فریزین ایگرو لمیٹڈ، پاکستان کے بخش گروپ اور ہالینڈ کے فریزین اِگ گروپ(Frisian Egg Group of Netherlands) کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ آئی پی او لے لیڈ منیجر اور بک رنر عارف حبیب لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد علی حبیب نے کہ سیکیوریٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پراسپکٹس اور آئی پی او کی تاریخوں کی منظوری دے دی ہے۔