• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قذافی اسٹیڈیم، تین سابق چیئرمین یکجا ہوگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے تین سابق چیئرمین رمیز راجا،نجم سیٹھی اور ذکاء اشرف خصوصی طور پر شریک ہوئے۔محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر تینوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تین سابق چیئرمینوں کے سپورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہو ں۔تینوں چیئرمین کا قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں آنااعزاز ہے، نجم سیٹھی نے کہا کہ مزہ آ گیا ہے ، ایک سال میں اسٹیڈیم کو تبدیل کرکے زبردست کام کیا  ، ذکاء اشرف نے کہا کہ محسن نقوی نے اچھا کام کیا ، محنت کرکے ایک اچھی چیز بنا دی۔

اسپورٹس سے مزید