کراچی (نیوز ڈیسک) کھرب پتی بھارتی بزنس مین گوتم اڈانی کے بیٹے کی سادگی سے شادی ، صرف خاندان کے لوگ مدعو کئے ۔
گوتم اڈانی نے شادی کے موقع پر 10,000 کروڑ (بھارتی روپے) 310ارب پاکستانی روپے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا ، جو مختلف سماجی فلاحی کاموں میں استعمال کئے جائیں گے۔
اس رقم کا بڑا حصہ صحت، تعلیم اور مہارت کی ترقی کے بڑے انفرااسٹرکچر منصوبوں میں لگایا جائے گا۔
دلہا جیت اڈانی اور دلہن دیوا جیمین شاہ نے اپنی ازدواجی زندگی کی شروعات ایک فلاحی عہد سے کی ہے۔
جوڑے نے ہر سال 500 معذور خواتین کی شادی کےلیے 10 لاکھ بھارتی روپے (31لاکھ پاکستانی روپے) فی دلہن عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔