• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی اور چوری، ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی اور چوری، ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 9افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے، تھانہ الپہ پولیس نے ملزم صابر سے 200لیٹر شراب ، قادرپورراں پولیس نے ملزم ممتاز سے 1180گرام چرس ، مظفر آباد پولیس نے ملزم عرفان نور سے 10لیٹر شراب، قطب پور پولیس نے ملزم وسیم گلزار سے 150لیٹر شراب، شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم دانش علی سے 25لیٹر شراب، ملزم جمیل سے 20لیٹر شراب، لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم کاشف سے 1100گرام چرس ،حرم گیٹ پولیس نے ملزم عبداللہ سے 10لیٹر شراب اوربستی ملوک پولیس نے ملزم عدنان عرف بھولا سے چرس برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، تھانہ گلگشت پولیس نے بوگس چیک دینے کے الزام مین ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 6مقدمات درج کرلیے ،تھانہ کوتوالی کے علاقے میں ندیم سے ملزمان جھپٹا مارکر موبائل چھین کر فرار ،تھانہ صدر کے علاقے میں احسان الحق سے دو ڈاکو نقدی و موبائل لوٹ کر لے گئے ،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں محمد خبیب سے مسلح ملزمان نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ،تھانہ دولت گیٹ کے علاقے میں شعیب سے موٹرسائیکل سوار ملزمان موبائل فون چھین کر فرار جب کہ محمد وقاص اور غلام عباس کا سامان اور ٹی آر گارڈر چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاعات کرنے کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے اے ایس ایف بھرتی کے دوران سٹینڈ پر لڑائی جھگڑا اور فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کرنے کے الزام میں پانچ نامزد اور چھے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید