ملتان(سٹاف رپورٹر)چلڈرن کمپلیکس ملتان میں نرس کو مبینہ ہراساں کرنے کے معاملہ کا سیکرٹری صحت نے نوٹس لیا ہے اور سیکرٹری کی ہدایت پر ہسپتال انتظامیہ نے پی جی آر ڈاکٹر عالم شاہ کو معطل کردیا ، مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف آئسولیشن وارڈ ایوننگ ڈیوٹی کر نے والی نرس فضیلہ امجد نے شکایت کی تھی ، اس واقعے پر نرسز کمیونٹی میں غصے کی لہر دوڑ گئی اور ڈی جی نرسنگ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو اس معاملے بارے آ گاہ کیا جس پر معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے جب کہ ڈاکٹر کو معطل کر دیا گیا ۔