• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل ضلع اٹک کے رہائشی قیدیوں کی اٹک جیل منتقلی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل ضلع اٹک کے رہائشی قیدیوں کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کردیاگیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے احکامات کی روشنی میں قیدیوں کو ان کے ہوم ڈسٹرکٹ کی جیل میں رکھاجائےگا ۔گزشتہ روز سینٹرل جیل راولپنڈی میں بند ضلع اٹک کے چوبیس اسیروں ذوالفقار منصب ،ارشد ،عاصم سجاد ،غلام قادر ،قمر عباس،افتخار ،انور ،ذوالفقار ، عبدالرؤف ،غلام معید، سعادت ،جاوید صادق ،اکثر ،فائع زمان ،وقارعلی ، بختاور،احمد خان ،رحمت ،،طلوب ،دلاور،اسامہ ، دولت ،خرم اور محمداکرم کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک بھیج دیاگیاجو اپنی سزا اٹک جیل میں پوری کریں گے ۔
اسلام آباد سے مزید