• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولنگ پولیس کا فری آئی و میڈیکل کیمپ، مفت ہیلمٹ بھی تقسیم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے فری آئی و میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیااور شہریوں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کئے۔ پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کے ایس ایس پی محمد بن اشرف اور ڈسٹرکٹ آفیسر چودھری ذوالفقار علی کی جانب سے شفاء نور فاؤنڈیشن ، روشن ہیلتھ ریسرچ اینڈ ویلفئیر سوسائٹی پاکستان اور دیگر کے تعاون سے پٹرولنگ پوسٹ قائداعظم کالونی راولپنڈی میں فری آئی و میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ایس ایس پی پٹرولنگ نے تمام تعاون کرنے والی این جی اوز کو اعزازی شیلڈز پیش کیں۔میڈیکل کیمپ سے تقریباً 150 مقامی شہریوں نے استفادہ کیا اور پٹرولنگ پولیس کاشکریہ اداکیا جب کہمستحق شہریوں میں مفت 50 ہیلمٹ بھی تقسیم کئے گئے اور انہیں ہیلمٹ کی افادیت کے متعلق آگاہ کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید