• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوری میں موسم گرم رہنے سے کپڑے کے کاروباری افراد کو نقصان کا سامنا رہا

پشاور ( لیڈی رپورٹر) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان نے کہا ہے کہ رواں سال جنوری میں گرمی زیادہ ہونے سے نہ صرف گرم کپڑے کے کاروبار کرنیوالے شدید متاثر ہوئے ہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی سے فصلیں ٗ باغات اور دیگر سیکٹر کو بھی کافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ صدر فضل نے کہا کہ کئی دہانیوں سے جنوری شدید سرد ی ہوا کرتی تھی لیکن اس سال یہ ماہ گرم رہنا ایک بہت بڑا چیلنج اور خطرہ کی علامت ہے جس پر مشترکہ اقدامات سے قابو پانے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں اور بڑھتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کیا جا ئے۔ انہوں نے ملک بھر میں جنگلات کی تیزی سے کٹائی پر بھی تشویش کا اظہار کیا جو کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا بنیادی سبب بن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ صورتحال کے تناظر میں بجلی کی کمی کا سامنا ہے اور آئندہ سالوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ سے بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوگا بالخصوص انرجی بحران میں بجلی کے ڈیمانڈ اور سپلائی میں فرق سے کاروبار ٗ صنعت کے ساتھ ساتھ زندگی ہائے کا ہر شعبہ بھی شدید متاثر ہوگا
پشاور سے مزید