پشاور (نیوز رپورٹر )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیوم صدیقی نے توہین رسالت کیس میں نامزد ملزم کی مقدمے کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے اگلی پیشی پر مدعی سمیت دیگر گواہوں کو دوبارہ طلب کرلیا ، گزشتہ روز پشاور سنٹرل جیل میں مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تو اس دوران مدعی مقدمہ انعام اللہ سمیت متعدد استغاثہ کے گواہ پیش ہوئے اور وکلاء فاروق ملک ، کاشف ، مفتی محمد کامران سرور ، جہانزیب شینواری اور بلال خلیل پیش ہوئے تاہم ملزم عارف کی جانب سے وکلاء پیش نہیں ہوئے جس کے باعث عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت ملتوی کردی اور مدعی مقدمہ سمیت دیگر گواہان کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا استغاثہ کے مطابق ملزم عارف نے بنوں میں پیغمبر ؐ اور ازواجِ مطہرات کی شان میں گستاخی کی تھی جس پر مدعی مقدمہ انعام الحق اور دیگر ساتھیوں نے ملزم کو قانون کے حوالے کیا تھا ملزم کی ٹرائل کو بنوں سے پشاور منتقل کیا اور سنٹرل جیل میں ملزم کی ٹرائل شروع کیا گیا ۔گزشتہ روز ٹرائل کے دوران مدعی اور دیگر ساتھی عدالت میں پیش ہوئے تاہم ملزم کے وکلاء عدالت میں پیش نہ ہوسکے جس پر عدالت نے مزید سماعت ملتوی کردی۔