کراچی(اسٹاف رپورٹر)پرانا حاجی کیمپ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق ہلاک شخص کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے،تفصیلات کے مطابق نیپیئر تھانہ کی حدودپرانا حاجی کیمپ گھاس منڈی جاتے ہوئے پیٹرول پمپ کے قریب گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا،مقتول کی اسپتال میں شناخت 25سالہ عبدالرحمن کے نام سے ہوئی ہے،ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے بتایا ہےکہ عینی شاہدین کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا ہے،نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد عبد الرحمان کو زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں۔