• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حارث رؤف کی انجری سنجیدہ نہیں، پی سی بی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف کی انجری سنجیدہ نہیں وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی تک فٹ ہوجائیں گے۔ اتوار کی شب پی سی بی نے کہا کہایم آر آئی اور ایکسرے اسکین کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ حارث رؤف کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہفتہ کے میچ کے دوران سینے کی دیوار کے نچلے حصے میں پٹھوں میں موچ آئی تھی۔ احتیاطی تدابیر اور ان کی جاری بحالی کے حصے کے طور پر، وہ 12 فروری کو جنوبی افریقا کے خلاف سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
اسپورٹس سے مزید