لاہور(امداد حسین بھٹی) مناواں کے ویران علاقےمیں باوردی پولیس اہلکار بھکاری خاتون سے جنسی زیادتی کرتے پکڑا گیا ،ایک راہگیر نوجوان نے آواز سن کر روکنے اور ویڈیو بنا نے کی کوشش کی تو اسےگولی ماردی جو نوجوان کی ٹانگ میں لگی ، اہلکار اپنی پتلون چھوڑ کر برہنہ فرار ہوگیا جسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا،زخمی نوجوان نے پولیس اہلکار کی موقع پر پڑی پینٹ اور زیادتی کی ویڈیو وائرل کردی، تفصیلات کے مطابق ساجد نامی نوجوان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تیز گڑھ چوک کے قریب سےجا رہا تھا ، کچھ آوازیں سن کر سب موقع پر پہنچے تو دیکھا کہ ایک پولیس اہلکار بھکاری خاتون کے ساتھ زیادتی کر رہا ہے،ان کے روکنے پر اہلکار امجد نے فائرنگ کردی جس پر تمام لوگ بھاگ گئے لیکن ساجد نے ویڈیو بنانی بند نہیں کی جس پر پولیس اہلکار نےپہلے اسے اپنا سرکاری بوٹ مارا ساتھ ہی اس پر فائرنگ کردی ،پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے،زخمی ساجد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اسی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہےڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ گرفتار اہلکار تھانہ شفیق آباد میں تعینات ہے، محکمانہ کارروائی بھی شروع کر د ی گئی ہے، ساجد نے’’ جنگ ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پولیس اہلکار پر حیوانیت سوار تھی ،میرے ساتھیوں نے مجھے وہاں سے رسیکیو کرکے ہسپتال پہنچایا۔