لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے ایک بیان میں کارکنوں کوکہاہے کہ وہ پارٹی کے نظریے کو مزید مضبوط کریں اور عوام کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں،پیپلزپارٹی عوام کی طاقت سے ایک بار پھر ثابت کرے گی کہ وہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔