• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں کریں، چیف ٹریفک آفیسر کی ہدایت

پشاور (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے ٹریفک نظام اور یوٹرنز کا جائزہ لینے کیلئے جی ٹی روڈ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے یوٹرنز کا معائنہ کیا جبکہ ٹریفک کی روانی اور سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے تجاوزات مافیا کے خلاف کی جانیوالی کارروائیوں کے نتیجے میں آنیوالی بہتری کا جائزہ لیا، اسی طرح سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کلیئر کرنے پر ٹریفک افسران اور وارڈنز کی کارکردگی کی تعریف کی اور ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں کریں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس فٹ پاتھوں کو تجاوزات مافیا سے واگزار کرائیں تاکہ پیدل چلنے والوں کو بھی کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں
پشاور سے مزید