بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اداکار عامر خان بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فٹنس کے معترف نکلے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں عامر خان کے بیٹے جنید خان کی فلم ’لوویاپا‘ کا پریمیئر ہوا، جس میں انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر سپر اسٹار سلمان خان اور شاہ رخ خان بھی اسکریننگ میں دکھائی دیے، تاہم سوشل میڈیا پر عامر خان اور شاہ رخ خان کی گرم جوشی سے گلے ملتے ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں شاہ رخ خان نیلی شرٹ اور ڈینم میں نظر آئے جبکہ عامر خان نے اس موقع پر کُرتا اور دھوتی پینٹ پہن رکھی تھی۔
اس ویڈیو میں جہاں شاہ رخ خان نے جنید خان کو گلے لگایا اور ان کی فلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں، عامر خان کنگ خان کی فٹنس اور وزن کم کرنے پر ان کی تعریف کرتے نظر آئے۔
عامر خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں پھر سے جم شروع کر رہا ہوں۔
فلم کی اسکریننگ میں سلمان خان نے بھی شرکت کی تھی تاہم تینوں خانز ایک ساتھ تصویر نہ بنوا سکے۔