• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی گرفتاری قابل مذمت ہے، ملگری وکیلان

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے وکلا ونگ ملگری وکیلان نیشنل لائرز فورم کے آرگنائزنگ کمیٹی کے بیان میں کوئٹہ میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں کو پرامن احتجاج کی آڑ میں انہیں گرفتار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ پرامن مظاہرہ ہر سیاسی پارٹی اور ہر شہری کا حق ہے، پاکستان اور بلوچستان پر مسلط کردہ حکومت ہر جمہوری آواز کو کچلنے کی ناکام کوشش میں لگی ہوئی ہے بیان میں کہا گیا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے بیان میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا اور دیگر ذمہ داران پر چمن میں پرامن احتجاجی جلسہ کے انعقاد پر ایف آئی آر کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی"ہم دھاندلی بھی کرینگے اور آپ کو جلسے یا احتجاج کی اجازت بھی نہیں ہوگی" یہ ایف آئی آر اس ملک میں آئین، جمہوریت اور عوامی حقوق پر کھلے حملے کا ثبوت ہے عوامی نیشنل پارٹی چمن کی جانب سے دھاندلی زدہ انتخابات کے ایک سال مکمل ہونے پر جلسے کے انعقاد کے بعد اے این پی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی اور دیگر قائدین پر ایف آئی آر کا اندراج دراصل عوام کی آواز دبانے کی ایک اور کوشش ہےجسے ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید