• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی یو جے کا پیکا ایکٹ کیخلاف بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ (آن لائن)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے )کی کال پر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام 12 فروری سے14فروری تک پریس کلب کے باہر متنازع پیکاایکٹ کے خلاف علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کیمپ میں صحافی صبح 11 سے شام 5بجے تک بیٹھ کر اس کالے قانون کے خلاف اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر خلیل احمد اور جنرل سیکرٹری عبدالغنی کاکڑنے ایک بیان میں پیکا ایکٹ کو آزادی اظہار رائے کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آزادی صحافت کی راہ میں جس مقصد کے لیے رکاوٹیں حائل کی جا رہی ہیں اس میں حکومت کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی ۔بی یو جے نے اس امر پر بھی شدید تشویش ظاہر کی ہے کہ جمہوری روایات کی دعویدار سیاسی جماعتیں آزادی صحافت کی راہ میں ایک منظم منصوبے کے تحت رکاوٹیں حائل کر کے حقائق مسخ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت متنازع پیکا ایکٹ واپس لے کر ملک میں آزادی صحافت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔
کوئٹہ سے مزید