کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) میکانگی روڈ پرفرنیچر کی دکانوں میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ، کروڑوںروپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق میکانگی روڈ پر گزشتہ روز فرنیچر اور فوم کی دکان پر آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ کے شعلے آسمان سے باتین کرتے رہے اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 13گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعدآگ پر قابو پالیا تاہم آگ سے دکانوں میں رکھا کروڑوں روپے مالیت کا فرنیچر اور فوم جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ریسکیو ٹیم نے ایک رہائشی عمارت سے18افراد کو باحفاظت نکل لیا۔