کوئٹہ(پ ر) بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطاء اللہ لانگو نے کلی اسماعیل میں اینٹی نارکوٹیکس کی جانب سے عام شہریوں خصوصاً نمازیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتےہوئے کہاہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اس کے خلاف کوئی نہیں مگراس کی آڑ میں عام شہریوںکونشانہ بنانا کسی صورت قبول نہیں کرسکتے انہوں نے کہاکہ اینٹی نارکوٹیکس حکام کی نااہلی اورغفلت کا نتیجہ ہے کہ آج بلوچستان کے کونے کونے میں سرعام منشیات فروش ہورہی ہے آخر افغانستان کے راستے آنے والی اس منشیات کوکیوں نہیں روکاجاتا ادارے کب اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں گے انہو ں نے کہاکہ وکلاء نہتے شہریوں کو ہر قسم کی قانونی معاونت فراہم کرینگے وزیراعلیٰ واقعہ کانوٹس لیں۔