• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: وسطی علاقوں میں ایل پی جی فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی

کوئٹہ(خ ن)کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہرکے وسطی علاقوں میں ایل پی جی کا کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں چند دنوں میں متعدد افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کئی دکانوں کو سیل کرکے شہر سے باہر منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ اس سلسلے میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ سلینڈرحادثات کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع اور املاک کے نقصان کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو دکاندار وسطی علاقوں میں ایل پی جی فروخت کرتے ہیں ان کو شہر میں ہرگز ایل پی جی فروخت کرنے کی اجازت نہیں دینگے شہر کے متعدد علاقے جن میں جان محمد روڈ،کوچہ شیرمحمد، سریاب روڈ اور ملحقہ علاقوں میں کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں اور دکانیں مستقل طور پر سیل کردی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دکاندار ہاتھوں والے پمپس اور مشینوں کے ذریعے شہریوں کو گیس فراہم کر رہے ہیں اور دکانوں کو گودام بنایا ہوا ہے یہ غیر قانونی ہے جوکہ کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ آبادی والے علاقوں میں ایل پی جی کا کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
کوئٹہ سے مزید