• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم کی بڑھتی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے سابق صدر و سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی نے بیان میں ہدہ منوجان روڈ، کلی شیخ حسینی، کلی اربابان سپنی روڈ و ملحقہ علاقوں میں چوری اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل و موبائل چھیننے کی وارداتوں میں اضافے سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہوگئے۔ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب کوئی واردات نہ ہو۔گزشتہ دنوں ملزمان نے دیدہ دلیری سے دن دہاڑے موٹرسائیکلیں چھین لیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی کوئٹہ کے واضح احکامات کے باوجود پولیس وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ وارداتوں میں اضافے سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔انہوں نے آئی جی پولیس، ڈی آئی جی کوئٹہ سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ علاقوں سمیت شہر بھر میں چوری اور موٹرسائیکل چھیننے کے واقعات کی روک تھام کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید