پشاور (جنگ نیوز)کراچی کی معروف شخصیات عرفان ہاشمی اور صوفیہ ہاشمی نے 2003ءمیں آسٹریلیا کے جنوبی دیہی علاقوں میں فارمیسی کی کمی کو دور کرنے کے لیے وژن کے تحت کام شروع کیا۔ انہوں نے چھ مختلف دیہی شہروں میں فارمیسیز قائم کیں جو آج ان کمیونٹیز کا لازمی حصہ بن چکی ہیں۔ فارمیسیز کا قیام اہم قدم تھا، لیکن اصل چیلنج ان خدمات کو طویل مدتی طور پر برقرار رکھنا تھا، کیونکہ دیہی علاقوں میں ہمیشہ تربیت یافتہ مقامی فارماسسٹ کی کمی رہی ہے۔ عرفان ہاشمی نے اس بات کا ذکر کیا کہ ذاتی طور پر انہیں دیہی علاقوں میں کام کرنا پسند نہیں تھا کیونکہ یہ صنعت کا عمومی مسئلہ تھا۔ تاہم یہ سوال ابھر کر سامنے آیا کہ ہم غیر ملکی تربیت یافتہ فارماسسٹوں کو دیہی آسٹریلیا میں کام کرنے کے لیے کیسے راغب کر سکتے ہیں؟ اس مسئلے کا حل نکالنے کے لیے تعلیمی پروگرام شروع کیا جس میں ہفتہ وار سیشنز منعقد کئے گئے۔