کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں رچرڈ کیٹلبرااور شرف الدولہ امپائرنگ کریں گے، پاکستان اور دبئی میں ہونے والے گروپ مرحلے کے 12 میچوں کے امپائرز اور آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ دبئی میں پاک بھارت ٹاکرا میں پال ریفل اور رچرڈ ایلنگورتھ فیلڈ امپائر، ڈیوڈ بون میچ ریفری ہو نگے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ میں مائیکل گف اور ایڈرین ہولڈ اسٹاک فیلڈ امپائر ، ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے۔ پنڈی میں پاکستان بنگلہ دیش میچ کے امپائرمائیکل گف اور ایڈرین ہولڈ اسٹاک جبکہ پال رائفل، رچرڈ النگورتھ ٹی وی اور فورتھ امپائر اور ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے۔