اتر پردیش(مانیٹرنگ ڈیسک)اترپردیش میں بھارت کے سب سے بڑی مذہبی اجتماع مہا کمبھ میں شرکت کے لیے جانے والے ہندوؤں کی کثیرتعداد کے باعث 300کلومیٹر تک ٹریفک جام ہوگیا، اور گاڑیاں سڑکوں پر48گھنٹوں سے پھنسی ہوئی ہیں، آئی جی کے مطابق ٹریفک جام کی وجہ ویک اینڈ پربہت بڑی تعدادمیں لوگوں کامہا کمبھ میلےکارخ کرنا ،۔بھارتی میڈیا کے مطابق بسنت پنچمی کے امرت اشنان کے بعد توقع کی جارہی تھی مہا کمبھ میں شریک لوگوں کی تعداد میں کمی آجائے گی مگر اب صورتحال اس کے برخلاف دکھائی دے رہی ہے کیونکہ ملک بھر سے لوگوں کے مقدس اشنان کرنے کے لیے پریاگ راج پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔پریاگ راج کو جانے والے ٹریفک کو سنبھالنے میں ناکامی کے بعد پولیس مدھیہ پردیش ہی میں گاڑیوں کو روک رہی ہے۔