• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے ججز کی تقرریوں کیخلاف وکلاء کا احتجاج، پولیس سے جھڑپ

اسلام آباد( ایوب ناصر) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وکلا نے نئے ججز کی تقرریوں اور 26ویں ترمیم کے خلاف احتجاج کیا اور ریڈ زون میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے، کئی مقامات پر پولیس اور وکلا میں جھڑپیں ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں داخلے کے تمام راستے بند کئے جانے کے باوجود وکلا کی بڑی تعداد کنٹینرز عبور کر کے ریڈ زون میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئی، کئی مقاما ت پر پولیس اور وکلا میں جھڑپیں ہوئی مگر کسی کے زخمی ہونے یا گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی ، پولیس کی طرف سے مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے بھی کچھ نہیں بتایا گیا ، ، پولیس کے لاٹھی چارج کے خلاف وکلا نے سری نگر ہائی وے پر دھرنا دے دیا تاہم مری روڈ پر ٹریفک رواں دواں رہی ۔ مذاکرات کے بعد وکلا پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔ وکلا نے ججز تعیناتیوں اور 26ویں ترمیم کے خلاف احتجاج کیلئے پیر کو سپریم کورٹ کا رخ کرلیا ہے اور ریڈ زون کی طرف بڑھنے شروع ہوگئے،پولیس نے احتجاجی وکلا پر لاٹھی چارج بھی کیا۔ پولیس اور وکلا کے درمیان جھڑپ کے بعد احتجاجی وکلا منتشر ہوگئے اور سری نگر ہائی وے پر دھرنا دے دیا اور مری جانے والی سڑک کو بند کر دیا۔تفصیلات کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس کے خلاف وکلا ایکشن کمیٹی نے احتجاج کے دوران اسلام آباد کے سرینا چوک سے سپریم کورٹ جانے کی کوشش کی تو وکلا اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔پولیس کی جانب سے وکلاء کو روکنے کی کوشش کی گئی۔وکلاءنے سری نگرہائی وے سرینہ چوک کو بھی بند کردیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید