• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی اجلاس، ارکان کے شدید نعرے، اپوزیشن کی نشاندہی پر کورم پورا نکلا

اسلام آباد( رانا غلام قادر) پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے 13ویں سیشن کے پہلے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس سے قبل 12ویں سیشن میں پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی نے پورے سیشن کے دوران احتجاج کیا تھا۔ پیر کو مسلسل دوسرےسیشن میں بھی پی ٹی آئی نے ایوان کے بائیکاٹ اور احتجاج شدید نعروں کا سلسلہ جاری رکھا ۔پی ٹی آئی اراکین کورم کی نشا ندہی کیساتھ ہی ایوان سے باہر چلے گئے ۔ گنتی کرانے پر کورم پورا نکلا چنا نچہ سپیکر نے اجلاس کی کارروائی دوبارہ شروع کردی۔ سپیکر سر دار ایا زصادق نے اجلاس کی صدارت کی ،جونہی سپیکر نے وقفہ سوالات کی کا رروائی شروع کی تو اپو زیشن لیڈر عمر ایوب خان اپنی نشست پر کھڑے ہوگئے اور سپیکر سے پوائنٹ آف آرڈر مانگا۔ اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر کا مطالبہ نظر انداز کرتے ہوئے مائیک رمیش لال کو دے دیا تاکہ وہ سوال کرسکیں۔ سپیکر نے عمر ایوب سے مخاطب ہوکر کہا کہ یہ فیصلہ ہواتھا کہ وقفہ سوالات میں پوائنٹ آف آرڈر نہیں دیاجا ئے گا۔

اہم خبریں سے مزید