اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر د یے ۔وفاقی سیکریٹری وزارتِ اطلاعات ونشریات عنبرین جان کو تفویض کئے گئے ایم ڈی سر کاری ٹی وی کے اضافی چارج میں مزید 3 ماہ کی توسیع کی گئی ہے جو کہ رواں ماہ 5 فروری 2025 سے شمار ہو گی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کی منتظر روبینہ اختر کو ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ،پرنسپل، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد اَسماء احمد کا تبادلہ کر کے ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ وفاقی تعلیم تعینات کیا گیا ۔ ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ سمندر پار پاکستانیز قطب الدین کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی بنا دیا گیا ،ڈپٹی سیکریٹری، ریاست و سرحدی امور ڈویژن (سیفران) نیاز محمد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کی منتظر نویرہ فاروق کو سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ۔