اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گریڈ 18 کے 35 افسران کو 43ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس (MCMC) کے لیے نامزد کر دیا ، جو 31 مارچ 2025 سے 6 جون 2025 تک نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (NIPA) کے کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کیمپسز میں منعقد ہوگا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے 31 جنوری 2025 کے مراسلے کی روشنی میں، ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو سروس (IRS) کے ان افسران کی نامزدگی کی ہے جو ملک کے مختلف اداروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ محمد عرفان حیدر اس وقت پنجاب ریونیو اتھارٹی، لاہور میں ایڈیشنل ڈائریکٹر، شیر از علی ایف بی آر ہیڈکوارٹر، اسلام آباد میں سیکنڈ سیکریٹری (ایڈمن پول)، ثروت ملک حبیب وزارت مواصلات (نیشنل ہائی وے اتھارٹی)، اسلام آباد میں ڈائریکٹر، امجد حسین زادہ ایف بی آر ہیڈکوارٹر، اسلام آباد میں سیکنڈ سیکریٹری (لیگل ونگ-آئی آر)، ثاقبہ منان PPHI سندھ میں ڈپٹی ڈائریکٹر، بنش اروج ریجنل ٹیکس آفس (RTO) فیصل آباد میں ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو (DCIR)، عمران فلک شیر ایف بی آر ہیڈکوارٹر، اسلام آباد میں سیکنڈ سیکریٹری (TDU)، بلال قاسم لاہور میں بینامی زون-II میں DCIR، غلام فرید کراچی میں اے ای او آئی زون میں DCIR، سلمان نوید بینامی زون-II، لاہور میں DCIR، جنید منظور ایل ٹی او، اسلام آباد میں DCIR، فاطمہ علی آر ٹی او، کوئٹہ میں DCIR، قاسم رضا چدھر سی ٹی او، لاہور میں DCIR، محمد حسین شاہ ایل ٹی او، اسلام آباد میں DCIR، عالیہ خورشید فنانس ڈویژن، اسلام آباد میں سیکشن آفیسر، عامر یاسین ڈائریکٹوریٹ آف آئی اینڈ آئی-آئی آر، لاہور میں ڈپٹی ڈائریکٹر، مدیحہ بتول جموں و کشمیر کے ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں DCIR، مدیحہ اکرم سی ٹی او، کراچی میں DCIR، سائرہ خان کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی، اسلام آباد میں ڈپٹی ڈائریکٹر، عامر اسلم نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیررازم اتھارٹی، اسلام آباد میں ڈپٹی ڈائریکٹر، ارسلان خان ایل ٹی او، لاہور میں DCIR، حماد حسین جعفری وزیر اعظم آفس (پبلک)، اسلام آباد میں ڈپٹی سیکریٹری، گلفام افضل سی ٹی او، لاہور میں DCIR، سید فیضان علی زیدی ایل ٹی او، لاہور میں DCIR، ملک سمیع اللہ خان ایف بی آر ہیڈکوارٹر، اسلام آباد میں آئی ٹی اینڈ ڈی ٹی سیکشن میں سیکنڈ سیکریٹری اور سدرہ شفیق ایف بی آر ہیڈکوارٹر، اسلام آباد میں وتھ ہولڈنگ سیکشن میں سیکنڈ سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ تمام افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 17 فروری 2025 تک اپنی نامزدگی کی تصدیق کے ساتھ تازہ ترین سالانہ میڈیکل رپورٹ جمع کرائیں اور اپنی ترجیحی تربیتی جگہ کا انتخاب کریں تاکہ ان کے لیے مناسب انتظامات کیے جا سکیں۔