• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی اے نے کراچی میں انٹرنیٹ مسائل کی وجہ لوڈشیڈنگ کو قرار دیدیا

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے )نے کراچی میں نیٹ ورک مسائل کی وجہ لوڈ شیڈنگ کو قرار دیدیا اور کراچی میں موبائل انٹرنیٹ سروس کے مسائل کے حل کیلئے ایکسپریس فیڈرز کی تجویز دیدی ، پی ٹی اے کی دستاویز کے مطابق جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں سروے کےدوران وائس اور ڈیٹا سروس بہتر پائی گئی، اہم علاقوں میں نیٹ ورک میں بندش کی بڑی وجہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ ہے، نیٹ ورک کی بندش کے علاقوں میں ضلع سینٹرل، ایسٹ، ساؤتھ، ویسٹ اور ملیر شامل ہیں ،دستاویز کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام انفراسٹرکچر کو بیک اپ پاور سسٹمز سے لیس کیا گیا ہے، ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی اوسط بیٹری بیک اپ صرف 2 سے 4گھنٹے کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید