• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحر ہند کو کشیدگی اور تنازعات کا مرکز نہیں ہونا چاہئے، احسن اقبال

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے امن ڈائیلاگ 2025میں شراکت داری کی تعمیر ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے شراکت داری کی تعمیر ایونٹ کے انعقاد پر نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، پاکستان نیوی، NIMA اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ بحر ہند کو کشیدگی اور تنازعات کا مرکز نہیں ہونا چاہیے بلکہ اسے مواقع اور مشترکہ پیش رفت کا مرکز ہونا چاہیے۔ مزید انہوں نے زور دیا کہ پاکستان تصادم پر تعاون اور کشیدگی پر تجارت کو ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن ڈائیلاگ باہمی اعتماد اور مشترکہ خوشحالی کی ایک مثال ہے جو پرامن میری ٹائم سیکٹر کے حوالے سے پاکستان کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندروں کو غیر قانونی ماہی گیری، بحری قزاقی، منشیات اور انسانی سمگلنگ کے ابھرتے ہوئے چیلنجز کا سامنا ہے جن سے جدید ٹیکنالوجی کو اپنا کر ہی نمٹا جا سکتا ہے۔ انہوں نے حاضرین کو بریفنگ دی کہ پاکستان بلیو اکانومی کے ثمرات حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔
اہم خبریں سے مزید