• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاتم رسول سلمان رشدی پر حملہ کرنیوالے ہادی مطر کا نیویارک میں مقدمہ شروع

کراچی (نیوز ڈیسک) شاتم رسول سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے ہادی مطر کا مقدمہ نیویارک کی عدالت میں شروع ہو گیا ہے۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق 27سالہ مطر پر الزام ہے کہ اس نے 2022میں رشدی کو درجنوں بار چاقو مارا، جس کے نتیجے میں رشدی کی بینائی متاثر ہوئی۔ 10 فروری 2025 کو مقدمے کی سماعت شروع ہوئی، اور وکیل نے کہا کہ مطر کو منصفانہ ٹرائل نہیں مل سکتا کیونکہ جیوری میں کوئی مسلمان شامل نہیں ہے۔ یہ مقدمہ رشدی کے لئے ایک اہم مرحلہ ہے کیونکہ حملے کے بعد ان کی حالت میں بہتری آئی ہے، مگر ان کا جسمانی اور ذہنی اثرات ابھی تک موجود ہیں۔ اگست2022 میں شاتم رسول سلمان رشدی پر امریکی ریاست نیویارک کے علاقے شوٹاکوا میں چاقو سے حملہ کیا گیا تھا۔ یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا جب وہ تقریب سے خطاب کرنے اسٹیج پر آرہا تھا۔پولیس نے سلمان رشدی پر حملےکےالزام میں ہادی مطر کو گرفتار کرلیا تھا جب کہ سلمان رشدی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید