کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و سابق وزیر سندھ شبیر احمد قائم خانی نے کہا ہے کہ ہم کبھی اپنے شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرتے، شہداء کی قربانیوں کے ثمرات ہی ہیں کہ آج ہم پھل پھول رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں ایم کیو ایم کی میڈیکل ایڈ کمیٹی کے زیر اہتمام گزشتہ سال 11 فروری کو آگ میں جھلس کر شہید ہونے والے 5 کارکنان کی برسی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔