• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادتی کی کوشش کے مختلف واقعات کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پولیس نے زیادتی کی کوشش کے مختلف واقعات کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،صدر شجاع آباد پولیس کو محمد اصغر نے بتایا کہ ملزم عاشق نے میری بیوی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرکے ارتکاب جرم کیا جب کہ صدر پولیس کو الطاف نے بتایا کہ ملزم حفیظ نے میرے بیٹے 9سالہ ریحان کے ساتھ زیادتی کی کوشش کررہاتھا جو شور شرابہ پر فرار ہوگیا، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس تھانہ چہلیک کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 01 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد، مقدمہ درج،پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیے شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،صدر پولیس کو بستی گرے والا سے محمد الطاف نے اطلاع دی کہ میرے بیٹے 10سالہ ریحان قریبی دوکان پر چیز لینے گیا جہاں پر دوکاندار حفیظ نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا، دریں اثنا تھانہ مظفر آباد پولیس کو نادرآباد پھاٹک سے محمد امجد نے بتایا کہ میری بیوی ثمینہ بی بی امیر بخش پٹھان کی کوٹھی پر کام کرتی تھی جس کو مالک امیر بخش پٹھان نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا،  پولیس نے واقعات کی اطلاعات پر کارروائی شروع کردی ہے ، پولیس نے شہری کی رقم لیکر فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم نوسرباز ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 11افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے،قادرپورراں پولیس نے ملزم زمان سے 25لیٹر شراب،نیوملتان پولیس نے ملزمان رخسانہ اور اسماعیل سے 1010گرام چرس ،شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم راشد سے 1200گرام چرس ،لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم کاشف سے 12600گرام چرس ،ملزم سبحان سے840گرام چرس ،پاک گیٹ پولیس نے ملزم ناصر سے 10لیٹر شراب،بوہڑ گیٹ پولیس نے ملزم عاقب سے1010گرام چرس صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم عمر حیات سے 10لیٹر شراب،سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم عاکف سے1060 گرام آئس اور راجہ رام پولیس نے ملزم اعجاز سے1300گرام چرس برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ، پولیس نے شراب پی کر غل غباڑہ کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، کوتوالی پولیس نے دوران گشت شراب پی کر غل غباڑہ کرتے ہوئے ملزم عجب خان کو قابو کیا جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔پولیس نے اغوا کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے،گلگشت پولیس کو سعد نے بتایا کہ گھریلوں کام کاج کیلئے 13سالہ صفیہ کو رکھا ہواتھا جو گھر سے اچانک غائب ہوگئی جسے نامعلوم ملزمان اغوا کرکے لے گئے جبکہ کوتوالی پولیس کو ارم رانی نے بتایا کہ میری بہن 19سالہ فرویٰ نور کو نامعلوم ملزمان اغوا کرکے فرار ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،  پولیس نےٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔سٹی جلالپور پولیس کو ربنواز نے 15پر جھوٹی اطلاع کرکے ارتکاب جرم کیا جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید