ملتان( سٹاف رپورٹر ) سول جج کے حکم پر چھوٹو گینگ کا کارندہ سنٹرل جیل سے رہا ،باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سینٹرل جیل میں مقدمہ نمبر 182/16کا مجرم چھوٹو گینگ کے کارندہ ماجد کو سول جج روجھان کے حکم پر رہائی کا پروانہ جیل حکام کو موصول ہونے کے بعد رہا کردیا گیا جس کی رہائی کی تصدیق بھی جیل حکام نے کردی ۔