اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیبیا کے ساحل پر کشتی کے حادثے اور اس میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی ء درجات کی دعاء کی ہے۔ وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعظم نے وزارت خارجہ حکام کو جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد از جلد مکمل کرنے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کی ہدایت کی ۔